فوجی عدالتیں، فل کورٹ درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

تمام درخواست گزاران نے 6رکنی بینچ پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے

0 71

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)فوجی عدالتیں، فل کورٹ درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا،تمام درخواست گزاران نے 6رکنی بینچ پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گا۔عدالتی عملے نے آگاہ کیا کہ فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ ہم آپس میں مشاورت کرکے بتائیں گے، اگر 10 سے 15 منٹ میں مشاورتی عمل مکمل ہو گیا تو آگاہ کر دیں گے اور اگر مشاورتی عمل میں تاخیر ہوئی تو کل کے لیے آگاہ کر دیں گے۔وکیل درخواست گزار فیصل صدیقی کے علاوہ دیگر تمام درخواست گزاران نے 6رکنی بینچ پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل سلمان اکرم راجہ، سپریم کورٹ بار کے وکیل عابد زبیری اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے فل کورٹ کی مخالفت کر دی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں اعتزاز احسن کی حمایت کرتا ہوں کہ اس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.