وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں قائم پی ٹی آئی کا پارٹی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کیا جائے گا، پارٹی سیکرٹریٹ کو اب کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حیات آباد یا ٹاؤن کے میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماؤں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی نئے دفتر منتقل کیا جائے گا۔