نئے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف گورنر پنجاب نہیں لیں گے

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی تفصیلی رپورٹ سامنے نہیں آتی وہ حلف نہیں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کا تعین کرنا ضروری ہے۔

0 132

نئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز سے حلف گورنر پنجاب نہیں لیں گے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی تفصیلی رپورٹ سامنے نہیں آتی، وہ حلف نہیں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کا تعین کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے گورنر کی جانب سے حلف نہ لئے جانے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کیا ہے اور اب لیگی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔ وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری آج رات 8 بجے گورنر ہاوس میں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.