پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے: فیصل واوڈا

0 3

سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ میں نےکہا تھا ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور مجھے وزارت اعلیٰ پربھی نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی کے لیے پنجاب سے کوئی نہیں نکلےگا، اب تو بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سطح پر نہ کوئی مذاکرات ہیں نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، جس حکومت کو پی ٹی آئی فارم 47 کی حکومت کہتی تھی اس سے مذاکرات کیوں کیے؟

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں بھی ایک شہزاد اکبر اور ایک اعظم خان موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے نہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں، 190ملین پاؤنڈ کا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.