بلوچستان،سیلاب زدگان کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری

ٹیسٹ،نیوٹریشن ،ای پی آئی ویکسینیشن کی بھی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان

0 81

خاران(شوریٰ نیوز)سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اسفندیار کاکڑ نے کہا کہ صوبے میں حالیہ مون سون کے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے کئی گھرانے متاثر ہوئے ہیں ان متاثرین کے صحت کے حوالے سے صوبائی حکومت متاثرہ اضلاع میں سیلاب زدگان کے لئے فوری طور پر صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کا مقصد فوری طور متاثرین کو ریلیف دیا جا سکیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران شہر میں سیلاب ذدگان کے لیے پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد موسیانی نے سیلاب سے متاثرین کے لیے فوری طبی سہولیات کے حوالے سے کہاکہ شروع دن ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے ساتھ متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ نے سیلاب زدگان کیلئے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زیر نگرانی میں سیلاب ذدگان کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور مزید یہ سلسلہ جاری رہے گا فری میڈیکل کیمپ میں متاثرین اور مریضوں کو ماہر اور سینئر ڈاکٹر اور لیڈی میڈیکل آفیسر طبی معائنہ کرتے ہوئے ٹیسٹ۔نیوٹریشن ۔ای پی آئی ویکسینیشن کی بھی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اس موقع پر چیرمین فلڈ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ۔ڈپٹی پروگرام کوآرڈینیٹر ای پی ائی ۔پروگرام کوآرڈینیٹر ملیریا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رخشان ڈویژن ۔ڈویژنل ای پی آئی آفیسر ڈبلیو ایچ او رخشان سمیت رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع خاران واشک نوشکی اور چاغی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران سمیت متعلقہ محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اسفندیار کاکڑ نے فری میڈیکل کیمپ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے انھوں نیکہا کہ محکمہ صحت اورشعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے مختلف ادارے اس دوران اپنا کردار ادا کرتے رہے کیونکہ سیلاب اللہ پاک کی طرف سے ایک آزمائش ہے اس مصیبت اور مشکل گھڑی میں سیلاب سے متاثرین کو صوبائی حکومت دیگر ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہیں کیونکہ سیلاب کے بعد مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہیں اس لیے تمام سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے شعبہ ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی سینٹر قائم کیا گیا ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر محکمہ صحت کے ٹیم کسی بھی ایمرجنسی حالت میں الرٹ رہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہدایات کے پیش نظر صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو صحت کے حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.