اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ’ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ گورنر پنجاب بھی صدر مملکت کی طرح حلف نہیں لینا چاہتے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ آئینی ذنہ داری ہے اگر وہ خود حلف نہیں لے سکتے تو کسی کو نامزد کر دیں۔‘
سنیچر کو پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، ایسا پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار ہوا ہے۔
انہوں نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اپوزیشن کو مار کر آپ کا چہرہ متکبرانہ تھا، آپ نے تھمبز اپ کیا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ہم پرویز الٰہی کے لیے چیف منسٹری پلیٹ میں رکھ کرلائے تھے، انہوں نے کل جن ہاتھوں سے آپ نے بد دعائیں دی ہیں انہی ہاتھوں سے دعا کرائی تھی۔‘