برسلز میں پاکستانی سفارت خانے نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک ہفتہ کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔
یہ نمائش مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش جاری مشکلات کو تصاویر کے ذریعے اجاگر کرتی ہے، اس کا مقصد خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی بیداری کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے انصاف، وقار اور امن کو یقینی بنانے کے لیے فوری بین الاقوامی توجہ کا مطالبہ کرنا ہے۔
برسلز میں نمائش کا افتتاح ناظم الامور سید فراز حسین زیدی نے کیا، افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نمائش کشمیری عوام کی آواز کو بلند کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے، دنیا کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ناانصافیوں کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔