کراچی: گلین برسنڈروم سے متاثرہ بچی بروقت علاج سے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی

0 6

سول اسپتال میں گلین برسنڈروم (جی بی ایس) سے متاثرہ بچی بروقت علاج سے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدرپاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا کہ کھیل کے دوران بچی کے پیروں میں حرکت اچانک بند ہوگئی تھی، بچی 3 دن پہلے اسپتال میں داخل ہوئی تھی جس کے علاج کے بعد پیروں اور ہاتھوں کی حرکت بحال ہوگئی۔

ڈاکٹر وسیم جمالوی نے کہا کہ گلین برسنڈروم پولیو سے ملتا جلتا مرض ہے، پولیو کی جانچ کے لیے بھی بچی کے نمونے لیے گئے ہیں، علامات میں پٹھوں کی کمزوری، سانس میں دشواری اور اعضاء کی حرکت بند ہونا شامل ہیں، یہ مرض اکثر زکام یا ڈائیریا جیسے انفیکشن کے بعد لاحق ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گلین بر سنڈروم کا بروقت علاج ایک چیلنج ہے، اس کے علاج کیلئے مریض کو صحت مند افراد کی عطیہ کردہ اینٹی باڈیز دی جاتی ہیں، پلازما تھراپی کے ذریعے مریض کے خون کی صفائی بھی گلین بر سنڈروم کے علاج میں مؤثر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.