پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرغوث نے لیب میں اپنےجونیئر ڈاکٹر اعجاز کھرل کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مختلف شعبوں میں کام بندکردیا۔
ایم ایس ڈاکٹر شعیب نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب کےمطابق پی آئی سی میں 2 نئی انجیو گرافی لیب کا اضافہ ہواہے، ینگ ڈاکٹرز نے نئی انجیو گرافی لیب میں کام کرنے سے انکارکردیا تھا۔
ڈاکٹر شعیب نے بتایا کہ ڈاکٹر غوث نے پی جی ڈاکٹر اعجاز کھرل کو اپنے ساتھ انجیوگرافی کے لیے کہا تھا، ڈاکٹراعجاز کھرل نےانکار کیا جس پر پہلےتلخ کلامی اورپھرہاتھا پائی ہوئی، اس ناخوشگوار واقعہ کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داران کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔