پی ٹی آئی نے فارن ریلشنز کمیٹی تشکیل دیدی، پاکستان میں ڈپلومیٹک کمیونٹی سے رابطے میں رہے گی

0 6

پاکستان تحریک انصاف نے فارن ریلشنز کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سابق سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پی ٹی آئی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی پاکستان میں ڈپلومیٹک کمیونٹی سے رابطے میں رہے گی اورکمیٹی ڈپلومیٹک کمیونٹی کو پاکستان اور خطے میں بدلتی صورتحال سے متعلق آگاہ رکھے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق بھی سفارشات مرتب کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.