آزاد کشمیر: نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا

0 2

آزاد کشمیر کا ایک نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے تیتری نوٹ کا رہائشی نوجوان غلطی سےلائن آف کنٹرول عبورکرگیا۔

اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان محمد یاسرفیض محلہ نوٹ کا رہائشی ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے اسے 2 روز قبل طبی معائنے کے کے لیے راولا کوٹ لے جایا گیا تھا۔

نوجوان کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ یاسرکی بحفاظت واپسی کےلیے اقدامات کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.