ملک میں سائبر حملوں کی ایڈوائزری جاری، 16 ایپلی کیشنز استعمال نہ کرنے کی سفارش کردی گئی

0 4

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکیورٹی بورڈ نے سائبر حملوں کی نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکیورٹی بورڈ کی ایڈوائزری میں ہیکرز کا ذاتی معلومات چرانےکے لیے سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کرنے والے صارفین کو سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق سائبر حملوں کے ذریعے مشکوک کوڈ فیک تکنیک کا استعمال کرکے بھیجا جاتا ہے، سوشل میڈیا اور بینکنگ ویب سائٹس کے ذریعے ذاتی معلومات چرائی جاسکتی ہیں۔

ایڈوائزری میں 16ایپلیکیشنز کو وقتی طور پر استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان ایپلیکیشنز کی جگہ متبادل آپشنز کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں سفارش کی گئی ہےکہ محفوظ ایپلیکشنز اور ویب سائٹس استعمال کی جائیں، ایپلیکشنز انسٹال کرنے کے بعد ایپ کی موبائل کی لوکیشن تک رسائی محدود کی جائے۔

ایڈوائزری میں ایپ کی میسجز تک رسائی کو محدود رکھنےکی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں روزانہ کی بنیاد پر ایپس اپ ڈیٹ اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس انسٹال کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.