پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے: شرجیل میمن

0 6

سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے، بلاول بھٹو واضح کرچکے پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے جدوجہد پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے، ملک کے ہر ادارے کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کرے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.