خاران، مون سون بارشوں سے تباہی ،ندی نالے بپھر گئے

موسلادھار بارش اور سیلابی ریلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے

0 95

کوئٹہ(شوریٰ نیوز)،خاران، مون سون بارشوں سے تباہی ،ندی نالے بپھر گئے
موسلادھار بارش اور سیلابی ریلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق موسلادھار بارش اور سیلابی ریلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے، ضلعی انتظامیہ خاران کی جانب سے بارش متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور لیویز اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر منیر موسیانی کے مطابق جوڑان، کلان، شیلگ، یاسین، گز، عالم خیر، فاروقیہ مسجد کے علاقوں میں لوگوں کے متعدد مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ سٹی ایریا میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا سروے جاری ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے امداد دی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو ہر قسم کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اس وقت لوگ بے سرو سامان ہے جبکہ صاف پانی، خوراک اور ادویات کی ضرورت ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک ایک ٹینٹ دیے گئے ہیں اور خاص انتظامات نظر نہیں آرہے، آج موسم مکمل صاف ہے لہٰذا حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.