میری جان کو خطرہ ہے لیکن میری زندگی سے زیادہ آپ کی آزادی ضروری ہے‘

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رات 12 بجے عدالتیں کھولنے کا معاملہ زندگی بھر فراموش نہیں کرسکوں گا، عدالت کو ضمیرفروشوں کی منڈی کا بھی نوٹس لینا چاہیے تھا، امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم پر کرپشن کے 40 ارب روپے کے کیسز ہیں۔

0 136

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نےکہا تمہاری جان کو خطرہ ہے بیرونی بھی اور اندرونی بھی، لوگوں نے کہا عمران خان تمہارے پیچھے مافیا لگا ہوا ہے، میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی پاکستان کی حقیقی آزادی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ میں دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی سے نہیں چاہتا، میری جان کو خطرہ ہے لیکن زندگی سے زیادہ آپ کی آزادی ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش پاکستان کوغلام رکھنےکیلئےہوئی ہے، انہوں نے میر جعفر میر صادق سے متعلق بتایا کہ ایک میر جعفر کو ہمارےمسلطکردیا گیا ہے، میر جعفر ایک غدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کرسراج الدولہ کیساتھ غداری کی،بنگال انگریزوں کے پاس گیا تو انہوں نے ٹیکس لگائے کسانوں سے پیسہ نکالا کسان غریب ہوگئے اور بنگال میں کروڑوں لوگ قحط سے مرے، جب انگریز آیا تو بنگال سب سے امیر ریاست تھی انگریز گئے تو سب سے غریب ریاست تھی، انہوں نے بھی میر جعفر قوم پر مسلط کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانےمیں لوگوں سےملاقاتیں شروع ہوئی،عمران خان جولوٹےارکان تھےان سےبھی ملاقاتیں شروع ہوگئیں،ڈونلڈلوسفیرکوکہتاہےعدم اعتمادناکام ہوئی توپاکستان کومشکلات ہونگی، ڈونلڈلوکوپتہ تھاتحریک عدم اعتماد آنےوالی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا نےایک دھمکی دی اورہمارےملک کی تباہی ہوئی، انٹرویومیں پوچھا گیا کیا امریکا کو اڈے دینگے میں نےکہا ایبسلوٹلی ناٹ،، پوچھاگیاکیا دوبارہ امریکی جنگ میں شریک ہونگےکہاایبسلوٹلی ناٹ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کےوالدکی جگہ ہوتاہے،قوم اس کےبچےہوتےہیں،میں قوم کوکسی جنگ میں لےجاؤں تویہ میری ذمہ داری ہوتی ہے، میں کبھی کسی اورملک کےلیےاپنےلوگوں کوقربان نہیں کرسکتا،میں چیری بلاسم بوٹ پالش نہیں ہوں،اس ملک کامیرجعفرنہیں،۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے3 سال ہمارے ساتھ رہے پھرکہتےہیں پی ٹی آئی توبہت بری ہے، اس کےبعدہمارےاتحادی بھی ساتھ چھوڑنا شروع کردیتےہیں، سازش کس قسم کی ہوئی پاکستانی قوم اندازہ لگاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.