وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ مودی جو کچھ مرضی کر لے کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کبھی کمزور نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کیلئے ہر ممکن فنڈز کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، شہباز شریف کی کوششوں سے آزاد کشمیر میں بجلی کے کئی میگا منصوبوں پر کام جاری ہے۔
چودھری انوارالحق نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، شہباز سپیڈ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، دانش سکول جیسے منصوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔