کراچی کے سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری

0 2

سرکاری کالجز میں سکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

اس حوالے سے ڈی جی کالجز کی جانب سے سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

مراسلے میں ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنائے جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.