علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم اور شیر افضل کے درمیان سیز فائر کرا دیا

0 2

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے درمیان سیز فائر کرا دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے دونوں رہنماؤں سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں رہنماؤں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے پارٹی کو نقصان ہو گا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا فائدہ مخالفین کو ہو گا جبکہ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ کے پی کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل علی امین گنڈاپور نے رابطہ کیا تھا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے سیز فائر کرنے کا کہا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا نے میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیے تھے جس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.