ٹل سے اشیائے خورونوش، دوائیں لیکر 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

0 3

ہنگو کی تحصیل ٹل سے اشیائے خورونوش، دوائیں اور دیگر سامان لے کر 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قافلہ بدھ کی دوپہر 1 بجے روانہ ہوا تھا۔ قافلے میں موجود گاڑیوں میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلہ شام تک پاراچنار سمیت اپرکرم کے دیگرعلاقوں تک پہنچا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کی جبکہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں کارروائی کریں گی ۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم کےعلاقے بگن میں 19 سے 21جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اورسکیورٹی اداروں کے آپریشن میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فریقین کےدستخط شدہ معاہدے کےمطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب بدھ کو وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.