پی آئی اےکی دبئی سے ملتان کی پرواز کے فضائی میزبانوں سے 78 مہنگے فون برآمد

0 3

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی دبئی سے ملتان کی پرواز کے 5 فضائی میزبانوں سے 78 مہنگے فون برآمد کرلیے گئے۔

کسٹمز ذرائع کا کہنا ہےکہ اسمگلنگ میں ائیرہوسٹس نشاط، صدف ناصر، فلائٹ اسٹیورڈ محمد عمران اور خالد خان شامل ہیں۔ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں پی آئی اے کا سینئر پرسر فیصل پرویز بھی ملوث بتایا گیا ہے۔

کسٹمز حکام نے پیشگی اطلاع پر دونوں ائیرہوسٹسز سے 24 آئی فونز برآمد کیے۔ خواتین میزبانوں کی نشاندہی پر تینوں مرد میزبانوں کو ہوٹل سے واپس بلوا کر 54 آئی فونز برآمد کیےگئے۔

اسمگلنگ میں ملوث تمام فضائی میزبانوں کو حراست میں لےکر مزیدکارروائی شروع کردی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.