پاکستان کا ترکیہ کے شہر بولو میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

0 2

پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو میں آگ لگنے کے واقعہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کے شہر بولو میں کارتالکیا سکی ریزورٹ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ پر بہت افسردہ ہیں، اس افسوسناک حادثہ کے نتیجہ میں 66 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے جاری تعزیتی بیان کے مطابق پاکستان ترک حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے خاص طور پر ان خاندانوں کے ساتھ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردی اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، پاکستان غم کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اپنی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.