جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتا افرادکمیشن کے نئے سربراہ مقرر

0 2

حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمدکو لاپتہ افرادکمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھرکو لاپتا افرادکمیشن کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتا افراد ٹربیونل بنانا چاہتی ہے اور قانون سازی کیلئے کابینہ کمیٹی کام کررہی ہے۔

اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون تو پہلے سے موجود ہے، کسی کو لاپتا کرنا جرم ہے، کسی نے جرم کیا ہے تو ٹرائل کریں، جرم نہیں کیا تو چھوڑدیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.