جامعہ کراچی نے طلبا کے لباس کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی

0 2

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طلبا کے لباس کے لیے گائیڈلائن جاری کردی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے کپڑے نہ پہنیں، طلبا صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہنیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانےوالے ، چھوٹی آستینوں والے اور ٹائٹ کپڑے نہ پہنیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑے بھی نہ پہنیں جبکہ جامعہ میں طلبا کو عام چپلیں بھی پہننے سے منع کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.