آصف زرداری سے سوال کیا کہ گیا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہو گی؟
اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ان کا خیال ہے ابھی پارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہو رہی۔
اس سوال پر کہ آپ سارا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا چاہتے ہیں؟ آصف زرداری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پہلے دوسرے دوستوں کو اکاموڈیٹ کیا جائے۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اعلان آج متوقع ہے۔