نواز شریف کا مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان

0 2

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی عمرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنےکے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کےگراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

ن لیگ کے صدر نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.