بلوچستان کے ضلع کوہلو کی یونین کونسل پژہ کے مختلف علاقوں میں لیویز فورس نے آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں ایکڑ اراضی پرکاشت پوست کی فصل کو تلف کردیا۔
رسالدار میجر شیر محمد مری کے مطابق آپریشن کے دوران 55 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رسالدار میجر شیر محمد مری کے مطابق افغان باشندوں کے قبضے سے 8 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور پاکستانی اور افغانی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔
رسالدار میجر شیر محمد مری کا کہنا تھا کہ کارروائی میں 200 سے زائد ایکڑ پرکاشت پوست کی فصل تباہ کی گئی ہے۔