9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

0 2

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں آج 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس کی سماعت ہوگی۔

سماعت کے دوران استغاثہ مزید 4 گوہان کی شہادت قلم بند کروائے گا ، استغاثہ آج فدا حسین عمران زبیر صدیقی اور محمد شکیل کو بطور گواہ عدالت پیش کرے گا۔

گزشتہ سماعت پر بھی استغاثہ نے چار گواہان کی شہادت قلمبند کروائی تھی، گزشتہ سماعت پر کانسٹیبل شکیل احمد سجاد یاسر اور اے ایس ائی ثاقب کا بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا ، بیان میں گواہان نے عدالت میں موجود مرکزی ملزمان کی نشاندہی بھی کی تھی

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی، سعد سراج، کنول شوزب، شیریں مزاری، راجہ ناصر محفوظ درخواست بریت پر بھی سماعت ہوگی۔

شیریں مزاری کی درخواست بریت پہلے بھی خارج کی جاچکی ہے، شیخ رشید کی درخواست بریت کے اخراج کے فیصلہ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

گزشتہ سماعت پرعدالتی کاروائی میں مداخلت، ہنگامہ آرائی پر مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کا عدالت داخلہ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وکیل علی عمران پر دوران کاروائی استغاثہ کے گواہوں کو دھماکنے کے بھی الزامات ہیں، وکیل علی عمران کا داخلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت بند کیا گیا تھا۔

مسرت جمشید چیمہ کے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کو اپنی مرضی کا نیا وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

گزشتہ سماعت کی تمام کارروائی کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کو بھی بھجوا دی گئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.