سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی بارے فیصلہ ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ غیرمنصفانہ طریقےسےکیس کوچلایا گیا، یہ کیس توعدالت میں پہلی پیشی پرہی اڑجائےگا۔
انہوں نےکہا کہ یہ کیس بھی پہلے والےکیسزکی طرح ردی کی ٹوکری میں جائےگا، ہم نےحکومت کا تحریری مطالبات دینے کا مطالبہ پورا کر دیا ہے، مجھے یقین ہے بانی جلد سرخروہوں گے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے چارٹ آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے، یہ جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر دیں، مذاکراتی کمیٹیاں آپس میں ٹی او آر طے کر لیں گی۔
سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے مزید کہا کہ 8فروری کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، ہم اپنے مطالبوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں سے متعلق باتیں صرف افواہیں ہیں۔