سندھ کابینہ نے 8 ہزار الیکٹرک بسیں چلانےکی منظوری دے دی

0 2

سندھ کابینہ نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کو 8000 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا ساڑھے 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ این آرٹی سی 8000 الیکٹرک بسیں 3 مرحلوں میں چلانا چاہتی ہے،ابھی 50 بسیں چل رہی ہیں، پہلے مرحلےمیں 500، دوسرے مرحلےمیں 5000 اور تیسرے مرحلے میں2500بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایس بی آر اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کی بھی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں 4 پراجیکٹ کو ایس آربی ٹیکس سے استثنا کی واپڈا کی درخواست بھی منظور کی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.