فیصل آباد،2گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا 4 افراد زخمی

چک نمبر58گ ب کے رہائشی قربان علی، عاصم، علی اعجاز شدید زخمی ہوگئے

0 60

فیصل آباد(شوریٰ نیوز) جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا چار افراد شدید زخمی تقریباً چالیس منٹ دو گروپوں میں فائرنگ ہوتی رہی تاہم مقامی پولیس بے خبر۔ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کے چند گز کے فاصلہ پر اڈا جی ٹی ایس اور اڈا اربن ویگن نمبر1کی آپس میں لڑائی جھگڑے پر چار افراد شدید زخمی جن کو THQہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا گیا۔ چک نمبر58گ ب کے رہائشی قربان علی، عاصم، علی اعجاز اور چک نمبر چک نمبر25گ ب کا رہائشی رضوان لڑائی جھگڑا میں شدید زخمی ہوگئے۔ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.