پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ

0 3

پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔

رپورٹ کے مطابق لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے جواب میں قافلے کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی بعدازاں کچھ دیر بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ رک گیا۔

ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق قافلے واپس ٹل روانہ کردیے گئے، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لی ھیں، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں، ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، نقصان کا تخمینہ لگا کر بتائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں مگر اس قافلے پر فائرنگ ہوگئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.