سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی چیئرمین کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنیکا حکم

کس بنیاد پر ملزم کی تفتیش میں ضرورت ہے؟ کس وجہ سے جے آئی ٹی بنائی اسکی کیا ضرورت تھی؟ جسٹس یحییٰ آفریدی

0 61

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)قتل کے مقدمے میں نامزدگی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم دستیابی کے سبب نو اگست تک کیلئے ملتوی، عدالت عظمی نے بلوچستان پولیس کو عمران خان کو زیر سماعت مقدمے میں آئندہ سماعت تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔سوموار کو عدالت عظمی میں عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے پوچھا کہ کیا پراسیکیوشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کی تحقیقات میں ضرورت ہے؟مدعی مقدمہ کی طرف سے التواء کی درخواست آئی ہے۔پراسیکیو ٹر جنرل بلوچستان نے بتایا کہ ملزم کا تفتیش میں شامل ہونا ضروری ہے، جسٹس یحیٰی آفریدی نے پوچھا کہ پراسیکیوشن جے آئی ٹی کا ملزم کی گرفتاری کے حوالے موقف بتائے، جسٹس مظاہر نقوی نے اس موقع پر پوچھا کہ کس بنیاد پر ملزم کی تفتیش میں ضرورت ہے؟ کس وجہ سے جے آئی ٹی بنائی اسکی کیا ضرورت تھی؟ پراسیکیورٹر جنرل بلوچستان نے بتایا کہ ایف آئی آر کی بنیاد پر ملزم کا شامل تفتیش ہونا ضروری ہے، جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سے کہا کہ آپ کو کہا بھی تھا کہ حکومت سے ہدایات کے کر آئیں،پراسیکیوشن عدالتی سوالات نوٹ کرے،آئندہ سماعت پر دوسرے وکیل کے سامنے جوابات پوچھیں گے۔عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کا جائزہ لے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دینے کی استدعا کی،اس موقع پر عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ہم جے آئی ٹی کو تسلیم ہی نہیں کرتے، جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ جب وکیل مدعی مقدمہ آئیں گے تبھی جے آئی ٹی کا معاملہ دیکھیں گے، پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے استدعا کی کہ عدالت کوئی ایسا حکم دے جس پر ملزم تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو، جسٹس مسرت ہلالی نے اس موقع پر کہا کہ درخواست گزار نے ایف آئی ار کو ہی چیلنج کر رکھا ہے،اس لئے ابھی کوئی ہدایات نہیں دیں گے۔بعد ازاں عدالت عظمی نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر دوبارہ حاظری یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملہ کی سماعت نو اگست تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔(توصیف)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.