شہر قائد میں نئے سال میں بھی ٹریفک حادثات میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ نہ رک سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جنوری کے 15 دن میں اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں 32 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات واٹرٹینکر، ڈمپر،کوچز،کار اور موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے کے باعث ہوئے۔
تازہ ترین حادثہ شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا۔
گزشتہ رات لیاقت آباد نمر 4 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوا، ڈرائیور واٹر ٹینکر سمیت فرار ہوگیا۔