الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔