سندھ حکومت کے تحفظات، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو ایک اور خط

0 3

سندھ حکومت کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے خط میں لکھا کہ سندھ کو موٹروے منصوبوں میں نظر انداز کیوں کیا گیا ؟ 6 مارچ 2024ء کو وزیراعظم کو خط لکھا کہ حیدرآباد سکھر تک ایم 6 موٹروے تعمیر کی جائے، یہ واحد راستہ غائب ہے جو جنوب کو شمال سے ملاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد ، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید لکھا کہ گلگت کے 4 منصوبوں پر 4.40 فیصد اور آزاد کشمیر کے ایک منصوبے پر 0.16 فیصد رقم مختص کی گئی ہے، حیدرآباد سے سکھر تک ایم 6 موٹروے پر بغیر کسی دیر کے بجٹ رکھا جائے، این ایچ اے کو ہدایات جاری کریں کہ وہ حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے کا کام شروع کرے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.