سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
ٹیکس قوانین ترمیم بل پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات پیش ہوں گی، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2025 ایوان میں متعارف کرایا جائے گا، خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے لئے 8 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ کے اجراء پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش ہو گا۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز گرانٹ پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے، پی آئی اے طیاروں کے گراؤنڈ کرنے پر شیری رحمان توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔
چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز مختلف امور پر رپورٹس پیش کریں گے، سال 2022 کی این ایف سی ایوارڈز پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔