صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے کردار کی معترف ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کچھی بلوچستان میں آپریشن کے دوران 27 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے بلوچستان میں سرگرم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔