قومی اسمبلی میں لاس اینجلس میں آتشزدگی کے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش

0 7

قومی اسمبلی میں لاس اینجلس میں آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ لاس اینجلس میں تباہ کن آگ نے املاک کو بے پناہ نقصان پہنچایا، لاتعداد خاندان بے گھر اور جانی و مالی نقصان ہوا، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ مشکل وقت میں لاس اینجلس کے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے، آتشزدگی سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، لاس اینجلس کی بحالی، تعمیر نو میں مدد کیلئے انسانیت کے جذبے سے اکٹھے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.