تحریک انصاف نے پارٹی کے مالی امور کیلئے فنانس بورڈ تشکیل دے دیا۔
پی ٹی آئی فنانس بورڈ کے ٹی اوآرز بھی جاری کر دیئے گئے، فنانس بورڈ پر پارٹی کے تمام معاملات کی ذمہ دار ہوگی، ایڈیشل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
فنانس بورڈ میں سلمان اکرم راجہ، فردوس شمیم نقوی، ساجد برکی، سراج احمد شامل ہیں، بورڈز کے دیگر ممبران میں عادل بازئی، خدیجہ شاہ، ساجدہ بیگم اور فنانس آفسر شامل ہیں۔