پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیوں کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 جنوری کوخیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں کیں جن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا جب کہ اس آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبرکے علاقے وادی تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج ہلاک ہوئے۔