کوئٹہ:سنجدی کی کوئلہ کان میں سرچ آپریشن مکمل، تمام 12 لاشیں نکال لی گئیں

0 7

5 روز قبل دھماکے سے بیٹھ جانے والی سنجدی کی کوئلہ کان کو سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیل کردیا گیا۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں گیس بھرنے کے بعد دھماکے سے کان بیٹھنے کے واقعے کے بعد کان میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ کوئلہ کان میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کان کن کی لاش نکال کی گئی جب کہ اس سے قبل متاثرہ کان سے 11 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو 15 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کو گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا اور گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن پھنس گئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.