تاخیری حربوں میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے: عطاتارڑ

0 8

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ تاخیری حربوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ میگا کرپشن اسکینڈل سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ انہیں پتا ہے ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں، تاخیری حربوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کو اداروں کی کردارکشی پر شرم آنی چاہیے، اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، ہاؤس کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

دوسری جانب لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا سننے لندن سے پاکستان آگئے، یہ جیل میں ہیں تب بھی پیش نہیں ہو رہے، فیصلہ آج ہو یا کل فیصلہ دو جمع دو ہے، یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.