وزیراعظم شہباز شریف کا احتجاج کیلئے جاپان کا بتایا گیا طریقہ اپوزیشن نے اختیار کرلیا۔
چند روز قبل وزیراعظم نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ جاپان میں لوگ احتجاج کےلیے دوسروں کو تنگ نہیں کرتے اور صرف مخصوص آواز ’اووو اووو‘ نکال کراحتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔
اپوزیشن نے وزیراعظم کے بتائے گئے طریقے کو قبول کرلیا اور مطالبات کے حق میں اسمبلیوں میں مخصوص آواز نکال کر احتجاج کیا۔
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکان نے مسلسل ’اووو اووو‘ کے نعرے لگائے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ’اووو‘ کی آواز نکال کر احتجاج کیا۔