برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

0 7

برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نفرت انگیز بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان برطانیہ دوستی گرم جوشی اور اعتماد کی علامت ہے، 1.7 ملین پاکستانی نژاد برطانوی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستانی نژاد افرادکا برطانیہ کی ترقی میں اہم کردارہے، پاکستانی نژاد برطانوی صحت، ریٹیل اور خدمات کے شعبوں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ سیاست،کھیل اور فنون میں پاکستانیوں کی شاندار کامیابیاں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہا ہےکہ چند افراد کے اعمال کے باعث پوری کمیونٹی کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے, پاکستان اور برطانیہ کی دوستی گرمجوشی، مستحکم تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے،کئی دہائیوں سے پروان چڑھا یہ رشتہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے برطانیہ میں بڑھتی نسل پرستانہ اور اسلامو فوبک تبصروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.