انسانی اسمگلنگ کے مقدمے کا مطلوب ملزم امارات فرار ہوتے ہوئے گرفتار

بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے ملزم کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا

0 65

کراچی( شوریٰ نیوز ) انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو امارات فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے پشاور کو مقدمے میں مطلوب انسانی اسمگلر کو متحدہ عرب امارات فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا جب کہ اس کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کو ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.