ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجودکرم میں بنکرز گرائے نہیں جاسکے ہیں۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے سی اینڈ ڈبلیو ایکسیئن کو بالش خیل اور خار کلے میں بنکرز گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایک فریق نے دو روز تک بنکرز مسمار نہ کرنے کی مہلت مانگی ہے۔
دوسری جانب دھرنے کے باعث ٹل سے اپر کرم کے لیے کھانے پینے کے سامان کا دوسرا قافلہ اب تک روانہ نہ ہوسکا، خوراک اور دواؤں کی قلت سے عوام اور تاجر پریشان ہیں۔
تاجر رہنماؤں نے کل تک کانوائے نہ لانےکی صورت میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہےکہ ڈیڑھ سو ٹرک تین ہفتوں سے کھڑے ہیں، سبزیاں خراب ہو رہی ہیں، مرغیاں مر رہی ہیں،کرایہ کئی گنا بڑھ چکا ہے۔