کوئٹہ،جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی، 8ملزمان گرفتار

پولیس نے واصف علی کے قبضے سے 1کلو 120 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا

0 42

کوئٹہ(شوریٰ نیوز) کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی خان کے قبضے سے 1کلو 20گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی اسی طرح سیٹلائیٹ ٹائون پولیس نے واصف علی کے قبضے سے 1کلو 120 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا دوسری کاروائی میں روزی خان کے قبضے سے ایک غیر قانونی رائفل اور رائونڈ برآمد کر کے قبضے میں لے لئے اسی طرح خروٹ آباد پولیس نے محمد صالح سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی دوسری کاروائی میں محمد فاروق سے 2 کلو چرس اور نا مزد ملزمان عمران اور صدام کو گرفتار کر لیا جبکہ کیچی بیگ پولیس نے شاہ محمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور رائونڈ برآمد کر قبضے میں لے لئے اور تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.