پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے”دھی رانی پروگرام“ کا آغاز ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج لاہور میں 50اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کر کے ”دھی رانی پروگرام“ کی لانچنگ کریں گی ، ”دھی رانی پروگرام“ کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، پہلے فیز میں 3ہزار شادیاں ہوں گی۔
منصوبے کے تحت تمام جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے فرنیچر اور ضروری اشیاء کے تحائف پیش کئے جائیں گے، نئے جوڑوں کو وزیراعلی ٰپنجاب کی طرف سے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز دھی رانی کارڈ کی لانچنگ بھی کریں گی ، دھی رانی کارڈ کے ذریعے نئے جوڑے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کرسکیں گے۔