لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر جسٹس شجاعت علی خان سماعت کریں گے ، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر کے کاز لسٹ جاری کردی۔
واضح رہے کہ جسٹس شجاعت علی خان کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور سمیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔