پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: محسن نقوی

0 1

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

محسن نقوی نے کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.